پاکستان نے کیوبا کے خلاف عائد معاشی، تجارتی اور مالی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے دوسرے مباحثے کے دوران کیا۔ یہ بحث ’’کیوبا کے خلاف امریکا کی جانب سے عائد معاشی، تجارتی اور مالی پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت‘‘ کے ایجنڈا آئٹم پر منعقد ہوئی۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پابندیاں ختم کرنے سے انسانی صورتحال میں بہتری آئے گی، کیوبا کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے حق کے حصول میں مدد ملے گی اور کثیرالجہتی نظام و عالمی تعاون کے اصولوں کو تقویت ملے گی۔
