صوبائی حکومت سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے شعبے میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تیز رفتار، شفاف اور معیاری ترقیاتی کاموں کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے شعبے میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

وہ لاہور میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (کمیونیکیشن اینڈ ورکس) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف 75 روز کے دوران 1,129 سڑکوں پر مشتمل 1,795 کلومیٹر طویل منصوبے 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فیلڈ اسٹاف نے تین شفٹوں میں مسلسل کام کیا، جس کے نتیجے میں 11 ارب روپے کی بچت بھی ممکن ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں رفتار، شفافیت اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔

Exit mobile version