بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 جاری، دنیا بھر کی معروف کمپنیوں کی بھرپور شرکت

جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائشوں میں شمار ہونے والی ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن 2026 کا 32واں ایڈیشن لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے جاری ہے، جہاں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ ادارے، سرمایہ کار، خریدار اور ماہرین شریک ہیں۔

نمائش میں جدید ٹیکسٹائل اور گارمنٹ مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ اور صنعت کی نئی جدتوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں دو ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 425 سے زیادہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

نمائش میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور روس سمیت آٹھ سے زائد ممالک کے سرکاری وفود بھی شریک ہیں، جو باہمی تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایگزیبیشن کے ساتھ منعقد ہونے والی ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 میں گرین مینوفیکچرنگ، قابلِ تجدید توانائی، سرکلر اکانومی اور عالمی ٹیکسٹائل صنعت کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے منعقد ہونے والی ٹیکسٹائل ایشیا 2026 سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، برآمدات میں اضافے اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، جس سے پاکستان عالمی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک مسابقتی اور پرکشش مرکز کے طور پر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button