اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا امریکہ-ایران مفاہمت اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمت پر تبادلۂ خیال کیا اور جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک (Bürgenstock) میں متوقع مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ریجنل فور (R-4) ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر علاقائی استحکام، سفارتی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

Exit mobile version