وفاقی وزیر اطلاعات اور گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ادارہ جاتی تعاون اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ملاقات میں حکومت کی تمام اکائیوں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Exit mobile version