پاک فوج کے زیر اہتمام سکردو میں”معرکہ حق” دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ایتھلیٹس نے بھرپور شرکت کی۔
دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا میں منعقد ہونے والی اس میراتھن میں 21 کلومیٹر ریس کے ساتھ ساتھ سینئر سٹیزنز اور طلبا کے لیے فن رن کا بھی اہتمام کیا گیا۔
میریٹھن میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر ایف سی این اے تھے۔
نتائج کے مطابق محمد اختر نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے 10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل حاصل کیا، جبکہ سہیل عامر نے دوسری پوزیشن کے ساتھ 7 لاکھ روپے اور شہباز نے تیسری پوزیشن کے ساتھ 4 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا۔
پہلی 50 پوزیشنز حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
تقریب کے شرکا اور مقامی عوام نے پاک فوج کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کو بھرپور سراہا اور اسے علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا۔
شرکا ء کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جبکہ پاک فوج دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ سماجی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
