عبدالصمد انقلابی 35 سال سے بھارتی دہشتگردی کا شکار ہیں، اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر

سری نگر (ITeA) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر نے پارٹی چیئرمین عبدالصمد انقلابی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے عبدالصمد انقلابی کو گھر سے گرفتاری کے بعد ترال پہنچادیا ہے، ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی صورتحال ایک مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود پولیس انھیں نئے نئے مقدمات میں گرفتار کرنے کے موقعوں کی تلاش میں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالصمد انقلابی پچھلے(35) پنتیس سال کے زائد عرصے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے شکار بنے ہوئے ہیں۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تنظیم کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی متعدد بار سیاسی جدوجہد اور بھارت مخالف بیانات سرگرمیوں کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس اور فورسز کشمیری حریت پسند رہنماؤں آواز دبانے کےلئے مسلسل خراسان اور پابند سلاسل کررہے ہیں۔

اسلامی تنظیم آزاد جموں کشمیر نے انکی حراست پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور تمام حریت پسند اسیروں کےلئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کی۔

Exit mobile version