پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ اختتام پذیر

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔کیمپ کے چوتھے اور آخری روز کھلاڑیوں نے لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مختلف ٹریننگ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ کی نگرانی میں خصوصی فیلڈنگ ڈرلز کیں، جن کا مقصد ٹیم کی فیلڈنگ صلاحیتوں اور ردعمل کو مزید بہتر بنانا تھا۔

فیلڈنگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں کے درمیان سینیریو میچ بھی کھیلا گیا، جس میں مختلف میچ صورتحال کے مطابق حکمت عملی اور گیم اویئرنیس پر توجہ دی گئی۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، فیصلہ سازی اور دباؤ میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی سیشنز کروائے۔سینیریو میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کو حقیقی میچ حالات سے ہم آہنگ کرنے اور ان کی ذہنی و تکنیکی تیاری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی۔پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پیر کی صبح سات بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہوگی۔

Exit mobile version