حج کا خطبہ 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

اس سال حج کا خطبہ 35 زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا جن میں اردو، پنجابی اور پشتو بھی شامل ہیں۔یہ اعلان مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی صدارت کی جانب سے کیا گیا۔اس اقدام کا مقصد دنیا بھر میں غیر عربی بولنے والے مسلمانوں تک خطبہ پہنچانا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے اسد اللہ خان نے مکہ مکرمہ سے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ عرفات کے خطبے کا اردو، پنجابی اور پشتو میں ترجمہ پاکستانی عازمینِ حج کے لیے خاص طور پر مفید ہوگا، جس سے وہ اسلام کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔ حج خطبے کا ترجمہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور متعلقہ چینلز کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔اس سال ایک لاکھ سے زائد پاکستانی عازمینِ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

Exit mobile version