آستانہ میں عالمی مذاہب کی کانگریس کے سیکرٹریٹ کا چوبیسواں اجلاس

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں بین المذہب اور بین الثقافتی گفت و شنید کے لیے "عالمی اور روایتی مذاہب کے رہنماؤں کی کانگریس” کے سیکرٹریٹ کا 24 واں اجلاس منعقد ہوا۔

فورم میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے سرکاری حکام، ماہرین اور چھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت قازقستان کے نائب صدر اور سیکرٹریٹ کے چیئرمین یرلان کارین نے کی، جنہوں نے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی عدم استحکام کے تناظر میں روحانی سفارت کاری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

آستانہ میں 2003ء میں شروع ہونے والی عالمی اور روایتی مذاہب کے رہنماؤں کی یہ کانگریس بین المذہب اور بین الثقافتی گفت و شنید کے لیے قازقستان کا ایک معروف بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔

فورم میں تین بین الاقوامی دستاویزات کی منظوری دی گئی جن میں "مذہبی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے اخلاقی ضابطہ”، "موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں مذاہب کا کردار” اور "بیمار بچوں کے حقوق کا چارٹر” شامل ہیں۔

↑
Exit mobile version