بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے مظالم کی تازہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، اس سال کے پہلے چار ماہ میں ہندو انتہا پسندوں نے آٹھ بھارتی ریاستوں میں تیرہ مسلمانوں کو قتل کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بے دخلی، زبردستی ہجرت اور بنیادی شہری حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ بعض مسلمانوں کو مذہبی رسومات انجام دینے پر بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید براں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے چند وزرائے اعلیٰ مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر کرتے رہے ہیں۔
