بنگلا دیش نے پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلا دیش کو جیت کیلئے 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو کامیابی کیلئے 121 رنز کی ضرورت تھی۔
ٹیسٹ میچ کے 5 ویں دن پاکستان ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب 359 بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی۔بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔
