سعودی عرب میں ذی الج کا چاند نظر آگیا ہے ۔خلیجی میڈیا کے مطابق پیر 18 مئی 2026 کو یکم ذی الحج 1447 ہجری ہوگی۔مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26مئی کو ادا کیا جائے گا جب کہ عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو ہوگی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں رہنے والے افراد سے آج شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔عدالت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جو بھی شخص چاند دیکھے، چاہے اس نے دوربین کے ذریعے چاند دیکھا ہو یا س کے بغیر، وہ اپنی شہادت قریبی عدالت میں درج کروائے۔
دوسری جانب ترکیے نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں یکم ذی الحج پیر 18 مئی کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔یہ اعلان ترکیے کے پہلے سے طے شدہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق کیا گیا ہے۔ادھر عمانی حکام کے مطابق عمان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالاضحیٰ بدھ27 مئی کو ہوگی۔برونائی میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور وہاں عیدالاضحیٰ 28 مئی کو ہوگی۔
