پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا

کراچی(سی این پی ) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے ویمنز ٹیم کو ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا۔تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیزیز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مہمان ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 133 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔

224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمنز ٹیم 17.1 اوورز میں 90 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔قبل ازیں کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 223 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان ثناء فاطمہ نے 19 گیندوں میں 62 کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ سائرہ جبین بھی 50 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں، منیبہ علی نے 22، عائشہ ظفر نے 45، ارم جاوید نے 29 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں صفر 3 سے ہرایا تھا جبکہ قومی ٹیم نے اب ٹی 20 سیریز میں بھی 3 صفر سے کامیابی سمیٹ لی۔

Exit mobile version