نائب وزیراعظم ، سعودی وزیرخارجہ کا بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ال سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں تازہ ترین علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے خصوصاً ایران اورامریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور علاقائی امن واستحکام کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز سمیت بحری سلامتی کے تحفظ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Exit mobile version