عالمی بینک کا ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

عالمی بینک نے پائیدار روابط، اسٹریٹجک فنانسنگ اور تکنیکی مہارت کے ذریعے طویل مدتی ترقیاتی اہداف کے حصول میں پاکستان کو تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار اقتصادی امور کے وفاقی وزیر احد خان چیمہ اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور جامع ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے اہم نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version