مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی پائیدار امن ممکن ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی پائیدار امن حاصل کیا جا سکتا ہے۔پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تعمیری بات چیت کے فروغ میں مسلسل تحمل مزاجی، ذمہ داری اور سٹریٹجک سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم پر زور دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تقسیم سے بالاتر ہو کر ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے اجتماعی طور پر کام کرے۔

کانفرنس سے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے، تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ علمائے کرام کے مشترکہ تربیتی اجلاسوں کے انعقاد اور مشترکہ بیانیے اور اتحاد کو فروغ دینے کی غرض سے مسلم کمیونٹی کے اندر مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

Exit mobile version