دفتر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایرانی بحری جہاز ”ایم وی توسکا” اور اس کے بائیس رکنی عملے کو چھوڑنے کے حوالے سے اعتماد سازی کے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے جاری ثالثی کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے مذاکرات اور سفارت کاری میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔
امریکہ کی جانب سے واپس بھیجے گئے افراد کو جنہیں گزشتہ رات پاکستان پہنچایا گیا آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کیلئے پاکستانی سمندری حدود میں واپس بھیجا جائے گا۔یہ واپسی ایرانی اور امریکی فریقین کی حمایت کے ساتھ عمل میں لائی جا رہی ہے۔
