عراق کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ایکس ہینڈل پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان باہمی روابط مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ امنگوں کو پروان چڑھانے کیلئے عراق کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

Exit mobile version