پاکستان کا کوریا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی راہ اختیار کرنے پر زور

پاکستان نے جزیرہ نما کوریا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی راہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں عدم پھیلاؤ اور جمہوریہ کوریا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جبر، اشتعال انگیز اقدامات، دھمکیوں اور سخت بیانات سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، اس لیے ایسے طرزِ عمل سے گریز کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے اجتناب کریں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور تعمیری تجاویز کا مثبت جواب دیں۔پاکستان نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمہ اور سفارتی کوششیں ہی مؤثر اور دیرپا حل فراہم کر سکتی ہیں۔

Exit mobile version