پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کش طبقے کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں عالمی یوم مزدور آج منایا جارہا ہے۔یہ دن منانے کا بنیادی مقصد محنت کشوں کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنا، ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں استحصال سے بچانے کیلئے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔بین الاقوامی یوم مزدورہر سال شگاگو کے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ مزدور آج منایا جا رہا ہے
