کم لاگت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح: وزیرِاعظم

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے آج اسلام آباد میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیرِاعظم کو کم لاگت رہائشی منصوبوں اور عوام کو اپنے گھر کے حصول کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی سے متعلق منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے کہا کہ عوام کو کم خرچ میں اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِاعظم نے اس حوالے سے وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

Exit mobile version