پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق تربیلا میں شروع

پاکستان اور سری لنکا کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق "شیک ہینڈز-ٹو” تربیلا میں شروع ہوگئی۔

اس مشق میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور سری لنکا کی فوج کے خصوصی دستے حصہ لے رہے ہیں۔

مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

مشق میں حصہ لینے والے دستے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں عملی تجربات اور مہارت کے تبادلے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Exit mobile version