پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

 کیو ی  بیٹر مارک  چیپمین کی 33 گیندوں پر  69  رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت  پی ایس ایل 11  کے  راؤنڈکے آخری  میچ  میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ملتان سلطانز کو  4  وکٹ  سے  ہرادیا۔کراچی میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے  پہلے بیٹنگ میں 7 وکٹ پر 192 رنزا سکور کیے، شان مسعود نے 44 ، عرفات منہاس نے 31 اورصاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ نے 30، 30 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے 6 کے 6 بولرز ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب  رہے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کیوی آل راؤنڈر مارک چیپمین نے 69 رنز کی جارحانہ اور ناقبل شکست اننگز  33 گیندوں پر 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے کھیلی،کپتان شاداب خان نے 36 رنز بنائے۔اس جیت کے نتیجے میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کوالیفائر میں اُس کا مقابلہ کراچی میں پشاور زلمی سے 28 اپریل کو ہوگا۔

Exit mobile version