بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا میانوالی کا خصوصی دورہ

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے میانوالی کا خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پرانہوں نے ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، ترقیاتی منصوبوں، اربن بیوٹیفکیشن، کھیوٹ میوٹیشن اور سرکاری واجبات کی وصولیوں پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ 6 ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج، ڈرینج، ویسٹ واٹر مینجمنٹ، سڑکوں اور پارکوں کی بحالی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کا جامع سروے کر کے ترمیمی پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ زیادہ شہری مستفید ہوں، جبکہ ریونیو افسران کو کھیوٹ میوٹیشن اور واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی سی آفس میانوالی میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button