زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان برقرار

ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 4 سے 9 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بھی اسی مقام پر منعقد ہوگی، جس کا اسکواڈ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

فاطمہ ثنا تینوں ون ڈے میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی۔ یہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہیں۔ میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے اور ہر میچ کا آغاز سہ پہر 3:30 بجے پی کے ٹی پر ہوگا۔ پاکستان اس وقت چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں، جو اسے جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ سال کھیلی گئی سیریز سے حاصل ہوئے تھے۔سکواڈ میں مومنا ریاست کو بھی شامل کیا گیا ہے جو پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔

زمبابوے کی ویمنز ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور وہ 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں 30 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز کریں گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو اسی مقام پر کھیلی جائے گی، جس کے میچز رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

اعلان کردہ سکوالڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فروزہ، مومنا ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نٹالیہ پرویز، رمین شمیم، سدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تاسمیا روباب شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں ایرم جاوید، ایمان فاطمہ، سائرہ جابین، طوبہ حسن، امبر کائنات شامل ہیں

سیریز کے شیڈول کے مطابق  زمبابوے ویمنز ٹیم 29 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، جس کے بعد 30 اپریل سے 3 مئی تک دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گی۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے، جن کا آغاز ہر روز سہ پہر 3:30 بجے ہوگا۔ اس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلے جائیں گے، اور یہ تمام میچز رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

Exit mobile version