رضوان سعید شیخ کا خطے میں استحکام اور سفارت کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ نے خطے میں استحکام اور سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا، جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان روابط میں سہولت کاری کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

سفیر نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی تاریخی پیش رفت کا بھی حوالہ دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ وقت کے ساتھ بدلتی ہوئی تزویراتی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

Exit mobile version