کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جدید مسلم دنیا کا عظیم مفکر، فلسفی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے تحریک کا سرچشمہ قرار دیا ہے۔ پیر عبدالصمد انقلابی نے اقبال کے فلسفہ خودی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی وکالت کو ظلم و جبر کے خلاف استقامت کی علامت ٹھہرایا ہے۔
کل جماعتی کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ کو جدید مسلم دنیا کا عظیم ترین فلسفی اور بصیرت افروز رہنما قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے کشمیر سے روحانی اور خاندانی تعلق کو اجاگر کیا اور ان کی شاعری کو کشمیری عوام کے لیے امید کا پیغام قرار دیا۔ سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا فلسفہ انہیں جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حوصلہ دیتا ہےعلامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے مسلمانوں، بالخصوص کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی روح پھونکی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ علامہ اقبالؒ کا تعلق کشمیری نژاد خاندان سے تھا اور وہ کشمیریوں کی حالت زار پر ہمیشہ رنجیدہ رہتے تھے۔ ان کی تصانیف جیسے ‘اقبال روح دین کا شناسا’ (سید علی گیلانی کی تحریر) فکر اقبال کی اہمیت کو واضح کرتی اور اقبال کی شاعری کو مقبوضہ کشمیر میں جبر اور استحصال کے خلاف ایک نظریاتی ہتھیار کے طور پر یاد کیا گیا۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علامہ اقبالؒ کے افکار کی روشنی میں اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

