خیبر پختونخوا سینیٹ ضمنی انتخاب 2026: پانچ امیدوار میدان میں

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

متعلقہ انتخابی قواعد کے تحت جاری کردہ فارم-54 کے مطابق مجموعی طور پر پانچ امیدوار انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ان میں اصغر علی ولد بشیر احمد خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، راحیلہ بی بی زوجہ سلیم اللہ (پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز)، سجاد خان مہمند ولد سید احمد (آزاد)، عبدالحسیب ولد سلیم شاہ (جمعیت علمائے اسلام پاکستان) اور عرفان سلیم ولد عبدالعزیز (آزاد) شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پولنگ 23 اپریل 2026 بروز جمعرات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضمنی انتخاب کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

Exit mobile version