اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے ملاقات کی۔یہ ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 کے موقع پر ترکی کے شہر انطالیہ میں ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے اور مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے آئندہ بھی تعمیری اور نتیجہ خیز روابط جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

Exit mobile version