ترک اور پاکستانی افواج کے درمیان مشترکہ کمانڈو مشق کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ مشترکہ فوجی مشق “CINNAH-2026” ترکیہ کے علاقے ایغردیر (Isparta) میں منعقد کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ مشترکہ مشق کامیابی سے مکمل ہوئی، اور تربیتی مراحل کے دوران دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔وزارتِ دفاع نے کہا کہ “ہمارے ہیروز نے تربیت کے دوران اتحاد اور یکجہتی کی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا۔”یہ مشق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہے۔
