وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری Karoline Leavitt نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کے لیے پاکستان کو ممکنہ مقام کے طور پر زیر غور لا رہا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ-ایران مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔
پریس سیکریٹری نے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے اس عمل میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ثالثوں نے اس پورے عمل کے دوران غیر معمولی کردار ادا کیا ہے، اور امریکہ ان کی دوستی اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
