صدر زرداری سے خالد مگسی اور سردار یار محمد رند کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خاص طور پر بلوچستان سے متعلق ترقیاتی امور پر توجہ مرکوز رہی۔

گفتگو کے دوران صوبے کی ترقیاتی ضروریات اور وسیع تر سیاسی پس منظر سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

Exit mobile version