پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 21 ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 154 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے کپتان مارنوس لبوشیانے نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، صائم ایوب 35 جبکہ معاذ صداقت 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عثمان خان ایک اور کوشال پریرا دو رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے جبکہ گلین میکس ویل نے 21 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف اور کرس گرین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، ڈیون کونوے 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ مارک چیپ مین نے 42 اور سمیر منہاس نے 22 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے آصف محمود نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد علی نے 2 اور گلین میکس ویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version