چیئرمین اسکواڈ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر گوہر عباس کاظمی کا امتحانی مرکز کا اچانک دورہ

چیئرمین اسکواڈ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر گوہر عباس کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر مبشر چیمہ اور پروفیسر ملک محمد سہیل نے جاری ثانوی جماعت ایس ایس سی کے امتحانات کے دوران گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھوڑہ کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کا مقصد امتحانی عمل کا جائزہ لینا اور انتظامات کی شفافیت کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر سکواڈ کے ارکان نے امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات، عملے کی کارکردگی اور سکول کی صفائی کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امتحانی نظم و ضبط کو تسلی بخش قرار دیا۔

چیئرمین اسکواڈ اور دیگر اراکین سکوارڈ ٹیم پروفیسر ڈاکٹر گوہر عباس کاظمی ، پروفیسر ڈاکٹر مبشر چیمہ اور پروفیسر ملک سہیل نے امتحانی عمل میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل کے دوران نظم و ضبط ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

آخر میں انہوں نے ملک اقبال احمد اعوان پرنسپل سکول ہذا سے ملاقات کی۔ سکول کے بہترین انتظامات پر ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ضلع خوشاب کا مثالی اور خوبصورت ادارہ ہے۔

Exit mobile version