
تجارت
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خزانہ کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو گزشتہ رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔
اس سے قبل ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور جاری اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
محمد اورنگزیب نے اس موقع پر آئندہ ورلڈ بینک گروپ-آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں سعودی وزیر خزانہ سے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔















