وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے وفود کی تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔

یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے دونوں فریقین کے درمیان سہولت کاری کا عمل جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر موجود تھے، جبکہ وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی بھی شریک تھے۔

Exit mobile version