آسٹریا امریکہ-ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا معترف

آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹوکر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نہایت خوشگوار ٹیلیفونک گفتگو کی۔گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے رواں سال فروری میں ویانا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر ہونے والی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے آسٹریا کی جانب سے پاکستان کی ان کوششوں کی بھرپور حمایت اور توثیق کو سراہا، جن کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی یقینی بنائی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کو تمام فریقین کی جانب سے برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ اس سے کامیاب مذاکرات کے امکانات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں دیرپا امن اور استحکام کا باعث بنیں گی۔

Exit mobile version