وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام تنازعات کے حل کے لیے ایک حتمی معاہدے پر مزید بات چیت کے لیے جمعہ کو امریکہ اور ایران کے وفود کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے۔اپنے X ہینڈل پر وزیر اعظم اعظم نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ امن و استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے اور آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں شیئر کرسکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے وفود کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا
