نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے تحت باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اگلے ماہ تہران میں منعقد ہونے والے ای سی او کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کو دوبارہ دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے وسیع تر علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔

↑
Exit mobile version