وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تمام شعبوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے آج یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپس اور ہونہار اسکالرشپس تقسیم کیں۔
مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں شروع کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ مالی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت لاکھوں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے لیپ ٹاپس بھی دیے جا رہے ہیں۔
