وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج رائیونڈ میں بین الاقوامی تبلیغی مرکز کا دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران بھارت اور بنگلہ دیش سے آئی ہوئی مہمان مذہبی شخصیات اور مولانا امجد فاروق، مولانا عامر اور مولانا مدثر شاہین سمیت تبلیغی جماعت کے رہنمائوںسے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے اسلام کی سربلندی کے لیے تبلیغی جماعت کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔انہوں نے سالانہ تبلیغی اجتماع کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر غیر ملکی شخصیات نے تعاون پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، بنگلہ دیش سے آئے ہوئے معززین نے محسن نقوی کو بنگلہ دیش میں بین الاقوامی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
