وزیرمواصلات کا مری ایکسپریس وے کی اپ گریڈیشن پراطمینان کا اظہار

وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کی اپ گریڈیشن کے کام کی تکمیل پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔آج مری کے دورے کے دوران انہوں نے ایکسپریس وے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔وزیر نے متعلقہ حکام کو لوئر ٹوپہ پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ لوئر ٹوپہ کے نئے roundabout کے جدید ڈیزائن کو یقینی بنائے تاکہ عام ٹریفک بالخصوص زائرین کے لیے آسانی ہو۔عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف اضافی ریسٹ ایریاز کی تعمیر کی بھی منظوری دی تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Exit mobile version