بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عوام پرمالی بوجھ کم کرنے کیلئے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی

رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کیلئے 80,000 روپے، پبلک سروس بسوں کیلئے 100,000 روپے سبسڈی

وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے ایکس میسج میں عوام پرمالی بوجھ کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا اعلان کیا ہےـ

رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے سبسڈی مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی گئی ہےـ

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، خصوصاً اہل پنجاب سے پُرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اس اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں۔حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی اور مؤثر ریگولیشن کرے گی تاکہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہاکہ یہ وقت ہے ذمہ داری، ہمدردی اور یکجہتی کاہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، جاری عالمی بحران اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button