سابق رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے ضلع خوشاب کے ممتاز مسلم لیگی راہنما راجہ محمد رضوان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں علاقائی و سیاسی صورتحال سمیت عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنائے رکھیں گے اور بلا تفریق عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب خلوص اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایاحاءے۔ اس موقع پر ضلعی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب راجہ محمد رضوان نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں باہمی مشاورت اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے ایکس ایم پی اے بیرسٹر معظم شیر کلو کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی علاقے کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سیاسی و سماجی شخصیات کا باہمی تعاون نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ضلع خوشاب کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں علاقائی ترقی، امن و استحکام اور عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
