ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ جنوبی و وسطی بلوچستان، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 24، کراچی میں 17، کوئٹہ میں 9، گلگت میں 11، مری میں 8 اور مظفرآباد میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 21، لیہہ میں صفر، جبکہ پلوامہ اور بارہمولہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version