اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل نورپور تھل رانا جلیل احمد انصاری کے ساتھ نورپور تھل پریس کلب کے وفد کی تعارفی ملاقات

نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل نورپور تھل رانا جلیل احمد انصاری کے ساتھ نورپور تھل پریس کلب کے وفد کی تعارفی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وفد نے رانا جلیل احمد انصاری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے کی بہتری اور کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کی رہنمائی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/04/Introductory-meeting-of-a-delegation-from-Noorpur-Thal-Press-Club-with-the-newly-appointed-Assistant-Director-of-Agriculture-Tehsil-Noorpur-Thal-Rana-Jalil-Ahmed-Ansari.mp4

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ پریس کلب کے ساتھ باہمی رابطہ اور تعاون کو فروغ دے کر کسانوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ زراعت آفیسر رانا محمد رضوان بھی اس موقع پر موجودتھے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/04/Introductory-meeting-of-a-delegation-from-Noorpur-Thal-Press-Club-with-the-newly-appointed-Assistant-Director-of-Agriculture-Tehsil-Noorpur-Thal-Rana-Jalil-Ahmed-Ansari-2.mp4
Exit mobile version