بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کلمے کے نام پر قائم ہونے والی یہ مملکت تا قیامت قائم رہے گی، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانیان پاکستان کی شکر گزار ہے جنہوں نے مسلمانان ہند کیلئے ایک الگ مملکت کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔

انہوں نے کہا کہ کلمے کے نام پر قائم ہونے والی یہ مملکت تا قیامت قائم رہے گی۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے شہداء اور ان عظیم ہیروز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر چکے ہیں۔وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ "جب تک ہے یہ دنیا باقی، ہم دیکھیں آزاد، ہم دیکھیں آزاد تجھے، سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے۔”

یہ بھی پڑھیے

Back to top button