
قومی
ملک بھر میں آج یومِ پاکستان جوش و خروش اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جا رہا ہے
قوم آج کے دن اس عزم کی تجدید کر رہی ہے کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مزید محنت، اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔یہ سلامی قومی وقار، خودمختاری اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی علامت کے طور پر پیش کی گئی۔
نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا، جو قومی وقار اور یکجہتی کی علامت ہے۔یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم متحد ہو کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کے ساتھ سجی ہوئی ہے۔















