بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم کا مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پرعیدکی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔وزیرِاعظم نے صدر کو خطے کے سربراہانِ مملکت کے ساتھ حالیہ رابطوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے مجموعی علاقائی صورتحال اور اس کے پاکستان پرمرتب ہونے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں قومی مفادات کے تحفظ اور مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر قومی اتفاقِ رائے اور موثر سفارتی تعلقات کے ذریعے پاکستان کے مفادات کا دفاع کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آزاد جموں و کشمیر کے وزیرِ اعظم فیصل ممتاز راٹھور اور گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس یار محمد سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اُنہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم نے ان رہنمائوں کیلئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔انہوں نے ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button